جب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی کیٹلین ڈورنبوس سے کہا ’’ابھی پاکستان میں رکیں‘‘

Wait 5 sec.

اسلام آباد (15 اپریل 2026): جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی کیٹلین ڈورنبوس سے کہا کہ ابھی آپ پاکستان ہی میں رکیں، تو ان توقعات کو مزید تقویت ملی کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد ہی میں منعقد ہو سکتا ہے۔امریکی صحافی کیٹلین ڈورنبوس نے کہا کہ انھوں نے صدر ٹرمپ کو فون کیا اور قیاس آرائیوں کے بارے میں بتایا، اور کہا کہ میری امریکا کے لیے واپسی کی فلائٹ کل شیڈول ہے، تب میری فون کال کے 37 منٹ بعد صدر ٹرمپ نے خود کال کی اور کہا آپ پاکستان میں رکیں امریکا واپس نہ آئیں۔خاتون صحافی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے کہا ’’اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو اسلام آباد میں ہی رہتا، حالات بدل رہے ہیں، اگلے 48 گھنٹے میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔‘‘“You should stay there, really, because something could be happening over the next two days, and we’re more inclined to go there,” President Trump told me of Islamabad. “It’s more likely, you know why? Because the field marshal is doing a great job.” https://t.co/UlLIC7djB8— Caitlin Doornbos (@CaitlinDoornbos) April 14, 2026کیٹلین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی کال کے بعد اپنے ایڈیٹر کو کال کی اور بتایا کہ مجھے پاکستان میں مزید رکنا ہوگا، صدر ٹرمپ کی رائے میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ اس کال کے بعد اب غالب امکان یہی ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر میزبانی کا موقع مل سکتا ہے۔ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویواگرچہ امریکی صدر کے خود ان مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد دورے کی افواہیں پھیل رہی ہیں تاہم، کیٹلین ڈورنبوس نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے مجھے کہا کہ وہ اسلام آباد جانے والے وفد میں شامل نہیں ہوں گے۔