قومی راجدھانی دہلی کے روہنی علاقے کی جھگیوں میں بدھ کی علی الصبح زبردست آگ لگ گئی، جس میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کی دو سالہ بیٹی شامل ہے۔ واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ محکمہ فائر کے مطابق بدھ وہار علاقے میں صبح تقریباً 1:25 بجے آگ لگی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے حادثہ پر کے لیے روانہ کی گئیں۔ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا لیکن تب تک تینوں کی موت ہوچکی تھی۔دہلی کے اتم نگر میں بھیانک آتشزدگی، 400 جھگیاں جل کر راکھ، جانچ شروعافسران کے مطابق جس پلاٹ میں آگ لگی وہ تقریباً 400 مربع گز پر مشتمل تھا، جہاں پلاسٹک کا اسکریپ ذخیرہ کیا گیا تھا اور آس پاس جھگیاں بنی تھیں۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی بڑی گاڑیاں جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ سکیں۔ جس سے امدادی کارروائیوں میں بڑی دشواریاں آئیں۔#WATCH | Delhi | Fire Officer Ajay Sharma says, "In Budh Vihar, a fire incident occurred in a plot where slums were built and scrap material was collected. The fire broke out around 1.25 AM, and six fire tenders were deployed. There were 3 casualties, and no one was injured. The… https://t.co/Db6IpZeIIZ pic.twitter.com/0lk08YTwBR— ANI (@ANI) April 15, 2026دہلی فائر سروس نے تینوں لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ جائے وقوعہ پر مقامی پولیس، محکمہ بجلی اور دیگر ادارے موجود تھے۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال جانچ کی جارہی ہے۔ فائر آفیسر اجے شرما نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچی بستیوں میں جمع کچرے میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ اب پوری طرح قابو میں ہے۔اس سے پہلے 12 اپریل کو راج گھاٹ بس اسٹاپ کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی دور تک پھیلی ہوئی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر حکام کے مطابق گہری کھائی اور گنجان جنگل جیسے مشکل جغرافیائی حالات کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی چینلج کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال فی الحال قابو میں ہے اور نگرانی جاری ہے۔