ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویو

Wait 5 sec.

واشنگٹن (15 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور وہ اس صورت حال کو جلد ختم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو ایران اس وقت جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کو بدلنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ناگزیر تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی طاقت بننے سے عالمی توازن متاثر ہوتا، اسی لیے امریکا اس حوالے سے سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کسی نہ کسی طریقے سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ کے بعد ایران کو تعمیرِ نو کے لیے تقریباً 20 سال درکار ہوں گے۔فاکس نیوز کی صحافی کا دعویٰامریکی صحافی ماریہ بارتی رومو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے۔فاکس نیوز کی اینکر ماریہ بارتی رومو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ انھوں نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کا انٹرویو کیا، جس میں جنگ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ جنگ سے متعلق گفتگو میں بار بار ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے رہے۔ ماریہ بارتی رومو کے مطابق انھوں نے صدر سے سوال کیا کہ کیا اب یہ جنگ ختم ہو چکی ہے؟صحافی کے مطابق اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’میرے خیال میں جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔‘‘