ایران کا بھی مذاکرات اسلام آباد ہی میں کرنے پر اصرار

Wait 5 sec.

تہران (15 اپریل 2026): ایران بھی مذاکرات اسلام آباد ہی میں کرنے پر اصرار کر رہا ہے، ایرانی قیادت کو پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ کے دونوں فریقوں کو اسلام آباد واپس لانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، اور دونوں جانب سے اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے، امریکی صدر کے ساتھ ساتھ ایرانی حکام کی جانب سے بھی دوسرے راؤنڈ کے لیے تیار ہونے کے اشارے دیے گئے ہیں، ساتھ ہی ایران نے بھی پاکستان میں مذاکرات کیے جانے پر اصرار کیا ہے۔اس سلسلے میں ایرانی قیادت نے مذاکرات کے اگلے دور کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہی انعقاد پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کو پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد ہے اور وہ پہلے مرحلے کے دوران کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہے۔ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہونے کا امکانامریکی خبر ایجنسی اے پی کا دعویٰ ہے مذاکرات کا دوسرا دور جلد ہی اسلام آباد میں ہو سکتا ہے، پاکستان فریقین کو دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیش کش کر چکا ہے، پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات منعقد کرنے کی تجویز دی۔ادھر گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ایران کسی بھی طرح معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، مداخلت نہ کرتا تو اس وقت ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے۔