ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہونے کا امکان

Wait 5 sec.

اسلام آباد (15 اپریل 2026): ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہونے کا امکان ہے، امریکا اور ایران یک زبان ہو گئے ہیں اور مذاکرات کے لیے صرف پاکستان کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کے لیے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور جلد ہی اسلام آباد میں منعقد ہو سکتا ہے، اس سے قبل پاکستان فریقین کو دوسرے مرحلے کی میزبانی کی باقاعدہ پیش کش کر چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے قبل مذاکرات کے انعقاد کی تجویز بھی دی ہے، تاکہ بات چیت کے عمل کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں اہم پیش رفت کا امکان ہے اور اسی تناظر میں امریکی وفد کے اسلام آباد جانے کا امکان زیادہ ہے۔ نیویارک پوسٹ کی اسلام آباد میں موجود رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’آپ ابھی وہیں رہیں، اگلے دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے۔‘‘ انھوں نے اشارہ دیا کہ امریکی وفد کا جھکاؤ اسلام آباد جانے کی جانب ہے۔امریکا کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموارصدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں ’’شان دار شخصیت‘‘ قرار دیا اور کہا کہ انھوں نے بہترین کام کیا ہے، جس کے باعث پاکستان جانے کا امکان مزید مضبوط ہو گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کسی ایسے ملک کا دورہ کرنے کا کوئی جواز نہیں جو اس معاملے سے متعلق نہ ہو، اس لیے زیادہ امکان یہی ہے کہ امریکی وفد پاکستان کا رخ کرے گا۔ ایرانی قیادت نے بھی مذاکرات کے اگلے دور کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہی انعقاد پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کو پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد ہے اور وہ پہلے مرحلے کے دوران کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہے۔