اوٹاوا (14 اپریل 2026): کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنوبی لبنان میں کینیڈین شہری کے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔انیتا آنند نے پیر کے روز تصدیق کی کہ جنوبی لبنان میں ایک کینیڈین شہری ہلاک ہو گیا ہے، انھوں نے اس موقع پر اسرائیل سے فوجی حملے روکنے کی اپیل بھی کی۔وزیر خارجہ نے کہا آج مجھے جنوبی لبنان میں ایک کینیڈین شہری کی موت کی اطلاع ملی ہے، انھوں نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور بتایا کہ کینیڈین حکام قونصلر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ایران نے 5 خلیجی ممالک سے بھاری معاوضے کا مطالبہ کر دیامتاثرہ شخص کی شناخت محمد حسن حیدر کے طور پر ہوئی ہے، جو 38 سالہ اونٹاریو کا رہائشی اور پانچ بچوں کا والد تھا۔ کینیڈین نشریاتی ادارے سی بی سی کے مطابق وہ گزشتہ ہفتے ایک ڈرون حملے کے دوران کسی کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔ کینیڈین مسلمانوں کی قومی کونسل نے بھی کہا ہے کہ حیدر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوا۔Please see my statement on the tragic death of a Canadian citizen in southern Lebanon: pic.twitter.com/wNo2qMuDuY— Anita Anand (@AnitaAnandMP) April 13, 2026انیتا آنند نے کہا کہ کینیڈا لبنان کی حکومت کی اس کوشش کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد ملک میں حکومت کی مکمل عمل داری قائم کرنا ہے، اور اس میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا اسرائیل سے درخواست کرتا ہے کہ وہ حملے بند کرے اور اسرائیل اور لبنان کو ایک مستقل اور پرامن سفارتی حل تک پہنچنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ یہ تنازع ختم ہو سکے۔انھوں نے قتل کی ذمہ داری کسی فریق پر عائد نہیں کی تاہم کینیڈین مسلمانوں کی تنظیم نے اسرائیل کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔