مشہور و معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال کے بعد ان کے بھائی ہردے ناتھ منگیشکر نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی دونوں بہنوں لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی یاد میں ایشیا کا سب سے بڑا اسپتال بنانے کے منصوبہ پر کام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ اس بڑے پروجیکٹ کے لیے زمین خریدی جا چکی ہے اور اسے عالیشان انداز میں تیار کیا جائے گا۔ ہردے ناتھ نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ یہ اسپتال ایشیا کے سب سے بڑے طبی اداروں میں شامل ہوگا۔نم آنکھوں کے درمیان آشا بھوسلے سپردِ آتش، بیٹے آنند بھوسلے نے دی ’مکھاگنی‘بتایا جا رہا ہے کہ اس اسپتال کا نام ’لتا-آشا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز‘ یا ’لتا-آشا منگیشکر آیوروِدیا سنستھان‘ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی منگیشکر فیملی ایک میوزیم بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے، جہاں موسیقی پر مبنی منگیشکر فیملی کے سفر کو دکھایا جائے گا اور لوگ انٹریکٹیو انداز میں موسیقی سیکھ بھی سکیں گے۔دوسری طرف آشا بھوسلے کی پوتی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پر انتہائی جذباتی پوسٹ جاری کیا ہے، جس میں اپنی دادی کو یاد کرتے ہوئے اپنی زندگی میں ان کی اہمیت ظاہر کی ہے۔ آخری رسومات کے دوران بھی زنائی بھوسلے انتہائی جذباتی نظر آئی تھیں، جس سے صاف ہے کہ دونوں کے درمیان خاص رشتہ تھا۔بہرحال، زنائی بھوسلے نے ’انسٹاگرام‘ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں جذبات سے پوری طرح بھر گئی ہوں۔ میں کچھ لکھوں گی، جب ایسا کر پاؤں گی۔ فی الحال مجھے کہنا ہے کہ آج اور اس کے بعد بھی اتنے سارے لوگوں نے ان کا احترام کیا اور انھیں اتی محبت دی، میں دل سے آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’وہ (آشا بھوسلے) اس سب کی حقدار تھیں۔ مجھے احساس ہوا ہے کہ وہ ہم سب کے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور اوپر سے سب دیکھ رہی ہیں۔‘‘ انھوں نے ایک انسٹا اسٹوری میں ’گڈبائے مائی لو۔ لو آف مائی لائف‘ بھی لکھا ہے۔