بھارت رتن اور آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج اتر پردیش سمیت ملک بھرمیں منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرانہوں نے اپنے حامیوں اور کارکنوں کے نام پیغام جاری کرکے کہا کہ اگر ملک کی حکومتوں نے بابا صاحب کے ہمہ جہت اور مساوی آئین کے مقاصد کو ایمانداری کے ساتھ نافذ کیا ہوتا تو آج ہندوستان غریبی، بے روزگاری، امتیازی سلوک اور ناانصافی سے پاک ایک مضبوط، خود انحصار ملک کے طور پر قائم ہوچکا ہوتا۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے بھتیجے آکاش آنند کے یہاں بیٹی کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہرمایاوتی نے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ بڑی آبادی والے اپنے بھارت میں ’’بہوجن سماج‘‘ یعنی بہوجنوں کے مسیحا، بھارت رتن، قابل احترام بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو آج ان کے یوم پیدائش پر صبح میں نے صدصد سلام اور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس کے ساتھ ہی ہی بی ایس پی کے لوگوں کے ذریعہ پورے ملک میں خود اور اپنے خاندان سمیت انہیں پوری مشنری جذبے کے ساتھ دلی خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔14-04-2026-BSP Press Note-Prampujya Baba Saheb Dr. Bhimrao Ambedkar Jayanti pic.twitter.com/6iSk9ShCp8— Mayawati (@Mayawati) April 14, 2026بی ایس پی سپریمو نے مزید لکھا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی پوری زندگی ملک کے غریبوں، محروموں، استحصال زدہ، ذات پات اورجاگیرداری سے متاثر خواتین وغیرہ سمیت’بہوجن سماج‘ کے تحفظ، احترام اور ترقی کے لیے بہت سخت جدوجہد میں گزری۔ آخرکار جس کی ضمانت انہوں نے آئین میں یقینی بنانے کا تاریخی کام انجام اور امر ہوگئے اور جس کے لیے ملک ہمیشہ ان کا شکر گزار رہے گا لیکن ملک کی مرکزی اور ریاست کے اقتدار میں رہنے والی جماعتیں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے اعلیٰ ترین انسان دوست، ہمہ گیر اور بہوجن کی فلاح و بہبود کے مقدس مقاصد کو حاصل کرنے میں صحیح معنوں میں کامیاب ہو جاتیں تو بھارت اب تک خود مختار ، خود انحصار اور ترقی یافتہ ملک بن کر یہاں کے کروڑوں بہوجنوں کی بے پناہ غریبی، بے روزگاری، ذات پات کی نفرتوں، استحصال اور ظلم وزیادتی سے آزاد برابری کی زندگی لوگوں کو ضرور دے پاتا۔ اگر ایسا نہیں ہوپایا ہے تو کیوں؟ اس کا جواب تلاش کرنے پر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا’ سماجی تبدیلی اورمعاشی آزادی‘ کا کارواں انتخابی کامیابی بھی حاصل کرکے اپنی منزل کی طرف ضرور آگے بڑھے گا۔اس موقع پر بی ایس پی کے ریاستی صدر وشوناتھ پال نے کہا کہ بابا صاحب کے یوم پیدائش کے موقع پر میں ملک کے تمام شہریوں اور دیگر ریاستوں میں رہنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لکھنؤ کے گومتی نگر میں ’ڈاکٹر امبیڈکر سماجک پریورتن استھل‘پر آج یوم پیدائش شاندار طریقے سے منایا جائے گا۔ یہاں پر بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔