یوکرین کا روس کے بندرگاہی شہر توآپسے پر ڈرون حملہ

Wait 5 sec.

ماسکو: بحیرہ اسود میں روس کے بندرگاہی شہر توآپسے پر یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔حکام کے مطابق یوکرینی ڈرون حملے کے باعث توآپسے کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈرون کا ملبہ گرنے سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا میں حملوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے۔ملائیشیا: ساحلی بستی میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں گھر تباہروس کے حملوں میں یوکرینی دارالحکومت کیف میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ وسطی شہر دنیپرو میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے۔