سعودی عرب: حج کے جعلی اجازت نامے فروخت کرنے والا غیر ملکی گرفتار

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں ایک غیر ملکی سوڈانی باشندے کو سوشل میڈیا پر حج کے جعلی اجازت نامے (پرمٹس) فروخت کرنے اور دھوکہ دہی پر مبنی اشتہارات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں اور مقیم افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے جعلی پرمٹس فراہم کرنے کا جھانسہ دے رہا تھا۔مکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام نے ایک بار پھر واضح کیا ہے تمام افراد حج کے قواعد و ضوابط اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں۔کویت نے متعدد غیر ملکیوں کی شہریت منسوخ کردیحکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی۔