ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی

Wait 5 sec.

تہران(20 اپریل 2026): ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے لیے جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث دو افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔ایرانی خبر رساں ادارے ‘تسنیم نیوز’ کے مطابق دونوں مجرم موساد کے ایک منظم جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور دھماکا خیز مواد تیار کرنے کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ افراد ایران کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کارروائیوں کی ویڈیوز ثبوت کے طور پر اپنے غیر ملکی ہینڈلرز کو بھیجتے تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان جاسوسوں کو ان کی مجرمانہ سرگرمیوں اور حساس معلومات فراہم کرنے کے عوض کرپٹو کرنسی کی صورت میں ادائیگیاں کی جاتی تھیں۔ ایرانی حکام نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا۔ایران: حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی