امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نائب صدر جےڈی وینس مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے۔ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد ٹاکس کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکا کی ایڈوانس ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے جب کہ وفد کی قیادت کون کرے گا اس کا اعلان نہیں ہوا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اے بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ اعلیٰ حکام کے مشورہ کے باوجود کہ وینس پاکستان نہیں جائیں گے۔اے ایف پی کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان میں ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کے لیے امریکی وفد کی قیادت نہیں کریں گے۔