مشہور بے بی فوڈ برینڈ میں زہر نکلا!

Wait 5 sec.

جنیوا : آسٹریا میں بچوں کے کھانے میں زہر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، لیبارٹری ٹیسٹ میں چوہا مار زہر کی تصدیق کے بعد ڈیڑھ ہزار اسٹورز سے بےبی فوڈ جارز واپس منگوا لیے گئے۔آسٹریا کی پولیس نے بتایا ہے کہ بچوں کے کھانے کے ایک جار میں چوہا مار زہر پایا گیا ہے، جس کے بعد حفاظتی خدشات کے پیش نظر ملک بھر کی 1500 مارکیٹوں سے اس پراڈکٹ کو واپس منگوا لیا گیا ہے۔آسٹریا کے صوبے برگن لینڈ کی پولیس کے مطابق مقامی صارف کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ہپ بےبی فوڈ کمپنی کے ایک جار کے نمونے میں زہر کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کی تصدیق لیبارٹری سے بھی ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان ہپ کمپنی نے کہا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ کسی خطرناک مادے کو جان بوجھ کر مصنوعات میں شامل کیا گیا ہو اور ’ہپ ویجیٹیبل کیرٹ وِد پوٹیٹو‘ کے جارز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہو۔ کمپنی کے مطابق ایسے جارز کا استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک اور سلوواکیہ میں بھی ضبط کیے گئے اسی نوعیت کے جارز کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ میں زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ہپ کمپنی نے اتوار کو جاری بیان میں تصدیق کی کہ جارز میں واقعی چوہا مار زہر موجود تھا، جس کے بعد احتیاطاً متعلقہ ممالک میں بےبی فوڈ کی مصنوعات فوری طور پر ہٹا دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق جرمنی میں جاری تحقیقات کے بعد آسٹریا کو اس خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔