’پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، فوری بڑی کمی کا امکان نہیں‘

Wait 5 sec.

(19 اپریل 2026): مشرق وسطیٰ کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں غیر یقینی کی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند رہنے کا خدشہ ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند رہنے کا خدشہ ہے، ایران سے جنگ کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ اور معیشت پر برقرار رہیں گے۔امریکی وزیر توانائی نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں اگلے سال تک 3 ڈالر فی گیلن سے اوپر رہ سکتی ہیں، قیمتوں میں کمی کا انحصار جنگ کے خاتمے پر ہے جبکہ غیر یقینی کی صورتحال قیمتیں بلند رہیں گی۔کرس رائٹ نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور ان میں فوری بڑی کمی کا امکان نہیں ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 4.05 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔