میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، امریکی سفارتخانے کے 2 اہلکار، 2 میکسیکن افسران ہلاک

Wait 5 sec.

میکسیکو سٹی (20 اپریل 2026): میکسیکو میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔روئٹرز کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز شمالی میکسیکو کی ریاست چیہواہوا میں کار حادثے کے نتیجے میں 2 امریکی اور 2 میکسیکن اہلکار، جو کارٹیل کے خلاف کارروائیوں پر تعینات تھے، ہلاک ہو گئے۔ریاستی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے میکسیکن اہلکاروں میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر اور ایک افسر شامل تھے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ وہ میونسپلٹی موریلوس میں خفیہ لیبارٹریوں کو تباہ کرنے کی ایک کارروائی پر تھے۔امریکی اہلکاروں کا تعلق امریکی سفارت خانے سے تھا، امریکی اور میکسیکن حکام منشیات کارٹیل کے خلاف کیس پر تعینات تھے، یہ حادثہ میکسیکو کے شہر چیہواہوا میں پیش آیا، پولیس نے حادثے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔سفیر رونالڈ جانسن نے ایکس پر لکھا ’’یہ سانحہ اس بات کی سنجیدہ یاد دہانی ہے کہ وہ میکسیکن اور امریکی اہلکار جو ہماری کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے وقف ہیں، کن خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔‘‘انھوں نے مزید کہا ’’یہ ہمیں ان کے مشن کو جاری رکھنے اور سیکیورٹی اور انصاف کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھانے کے لیے مزید مضبوط بناتا ہے، تاکہ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کر سکیں۔‘‘