بھارتی صحافی اور تجزیہ کار بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے گن گانے لگے

Wait 5 sec.

نئی دہلی: بھارتی صحافی اور تجزیہ کار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گن گانے لگے اور کہا ٹرمپ جے ڈی وینس سے زیادہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پر بھروسہ کرتے ہیں”۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کامیاب ترین عسکری سفارت کاری نے دشمنوں کو بھی تعریف پر مجبور کر دیا، بھارتی صحافیوں اور دفاعی تجزیہ نگاروں نے اعتراف کیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی سیاست میں پاکستان کا قد اس قدر بلند کر دیا ہے کہ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اہم معاملات پر ان سے مشورہ لیتے ہیں۔بھارتی میڈیا پر ہونے والے حالیہ تبصروں میں تجزیہ کاروں نے کہا "ہم نے پہلی بار کسی ملک کے فوجی سربراہ کو اتنی مہارت سے عالمی ڈپلومیسی کرتے دیکھا ہے، اگر فیلڈ مارشل خطے اور دنیا میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں تو اسے مثبت لینا چاہیے۔”بھارتی میڈیا کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر وہ پہلے آرمی چیف ہیں جن کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نجی طور پر ناشتہ اور لنچ کرتے ہیں اور انہیں اپنا "بہترین دوست” قرار دیتے ہیں۔ایک بھارتی اینکر نے یہاں تک کہہ دیا کہ "ایسا لگتا ہے صدر ٹرمپ اپنے نائب جے ڈی وینس کے بجائے عاصم منیر سے مشورہ لینا زیادہ پسند کرتے ہیں۔”بھارتی تجزیہ کاروں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاک فوج بخوبی جانتی ہے کہ امریکا اور سی آئی اے جیسے اداروں کو اپنے قومی مفاد میں کیسے ڈیل کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اب نیٹو (NATO) کے بجائے فیلڈ مارشل کی دی گئی تجاویز پر زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچے کا ، جہاں ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔