خبردار ! ہنگری نہ آنا ورنہ گرفتار کرادوں گا ،نو منتخب وزیراعظم کی نیتن یاہوکو دھمکی

Wait 5 sec.

بڈاپسٹ: ہنگری کے نو منتخب وزیراعظم پیٹر میگیار نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو  کو دھمکی دی ہے کہ ہنگری نہ آنا، گرفتار کرا دوں گا۔تفصیلات کے مطابق ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم پیٹر میگیار نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ہنگری آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔وزیراعظم پیٹر میگیار نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرے گی، "ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی عدالتِ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک یا رہنما سے کیوں نہ ہو۔”ہنگری کے رہنما نے دو ٹوک الفاظ میں نیتن یاہو کو ملک میں داخل ہونے پر گرفتاری کی دھمکی دیتے ہوئے عالمی عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کو اپنی ریاست کی قانونی ترجیح قرار دیا ہے۔مبصرین کے مطابق ہنگری کے اس نئے موقف سے یورپی یونین اور مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے ملکی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ مل رہا ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر نیتن یاہو حکومت کو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔