ایران کو عوام کے مفاد کی خاطر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، جرمن وزیرِ خارجہ

Wait 5 sec.

برسلز: جرمن وزیرِ خارجہ جوہان ویڈیفول نے کہا ہے کہ ایران کو عوام کے مفاد کی خاطر امریکا کی مذاکراتی پیشکش قبول کرنی چاہیے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیرِ خارجہ جوہان ویڈیفول نے برسلز میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کا آغاز کرے۔رپورٹس کے مطابق جرمنی کے وزیرِ خارجہ جوہان ویڈیفول کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہمیں معلوم ہے، امریکی نائب صدر اسلام آباد کے دورے کے لیے تیار ہیں، ایران کو بھی اب اپنے عوام کے مفاد میں اس پیشکش کو قبول کرلینا چاہئے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو امریکا کی جانب سے بڑھائے گئے ہاتھ کو قبول کرنا چاہیے۔ایران میں حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین کی انٹریواضح رہے کہ امریکا اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے راؤنڈ 2 کے لیے پُر امید ہے جبکہ Iran کا واضح طور پر کہنا ہے کہ ایرانی عوام کسی صورت سرینڈر نہیں کرے گی۔