یورپین پارلیمنٹ کی صدر پاپ لیو کی حمایت میں سامنے آگئیں

Wait 5 sec.

پیرس: یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا پوپ لیو کی حمایت میں سامنے آگئیں، پوپ لیو کو پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دے دی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا کی جانب سے یہ حمایت صدر ٹرمپ کی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ بنانے کا الزام عائد کرنے کی تنقید کے بعد کی گئی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پوپ نہ صرف پوری دنیا میں رومن کیتھولک ریوڑ کے چرواہے ہیں بلکہ ایک ایسے وقت میں اخلاقی جرات اور وضاحت کی علامت ہیں جہاں اس طرح کے کمپاس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔یورپین پارلیمنٹ کی صدرکا کہنا تھا کہ ان کی آواز ایک ایسی آواز ہے جسے تمام مذاہب کے یورپی اور غیر یورپی سبھی سنتے ہیں، تعریف کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔رابرٹا میٹسولا کا مزید کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے، میں نے ہولی سی کے پاس پہنچ کر ہولی فادر کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت کی تصدیق کی۔’ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں پوپ اس کا خیرمقدم کریں گے اور ہم یورپ کے لیے ان کا پیغام سنیں گے۔