ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسیتھ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکا کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ’جب تک ضرورت ہو گی‘ جاری رہے گی، ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے طے پانے والی عارضی جنگ بندی تاحال برقرار ہے، جبکہ امریکا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے بھی تیار ہے۔یاد رہے کہ پیر کے روز ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آبنائے ہرمز اور خلیجی علاقوں میں ایران کی بندرگاہوں کا محاصرہ کیا جائے گا۔’ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے‘امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈین کین کا کہنا ہے کہ 13 بحری جہاز امریکی وارننگ کے بعد واپس ہوچکے ہیں، ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر طاقت استعمال کی جائے گی۔ ایران نے امریکی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔