سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتار

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزیوں پر فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے فراہم کرنے کا جھانسہ دے رہا تھا، گرفتار شخص شہریوں اور زائرین کو دھوکا دینے اور مالی فراڈ میں ملوث ہے۔سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔سعودی عرب، کونسے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟یاد رہے کہ رواں ہفتے مملکت نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا تھا۔