اسکولوں میں بچوں کیلئے اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

لندن: برطانیہ کی حکومت نے بچوں کو موبائل فونز کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے انگلینڈ کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیرِ تعلیم بیرونس جیکی اسمتھ نے لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت چلڈرنز ویل بینگ اینڈ اسکولز بل میں ترمیم پیش کرے گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے اسکولوں کے اس عمل کو قانونی حیثیت ملے گی جس پر وہ پہلے ہی عمل کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایجوکیشن سیکریٹری بریجٹ فلپس رواں برس کے آغاز میں طلبہ کو اسکولوں میں تمام دن اسمارٹ فونز سے دور رکھنے کی ہدایت پہلے ہی دے چکی ہیں۔کراچی میں اسکولوں کے قریب ویپ اور منشیات کی فروخت کا انکشافمیڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں 2024ء سے نئی ہدایات کے بعد ہیڈ ٹیچرز اسکولوں میں فون پر پابندی لگا سکتے ہیں جبکہ ویلز میں کوئی پابندی نہیں تاہم ہیڈ ٹیچرز فون پر پابندی لگانے کے مجاز ہیں۔