بینک میں فارم بھرتے ریٹائرڈ ملازم کی ہارٹ اٹیک سے موت، ویڈیو

Wait 5 sec.

حیدرآباد: بھارت میں حیدرآباد کے حبشی گوڈہ میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب رقم ڈپازٹ کرنے کے لیے بینک آنے والا ایک ریٹائرڈ ملازم ہارٹ اٹیک کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ ملازم لکشمن نارائن نقد رقم جمع کرانے کے لیے پنجاب نیشنل بینک پہنچے تھے۔ وہ اطمینان سے ڈپازٹ فارم بھر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک انہیں ہارٹ اٹیک آیا اور وہ کرسی سے بے جان ہو کر گر پڑے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/04/01-2.mp4ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینک میں موجود افراد اور عملے نے فوری طور پر انہیں بچانے کی کوشش کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا، مگر تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیایہ دلخراش منظر بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی محفوظ ہو گیا، جو اس اچانک اور خاموشی سے آنے والی موت کی گواہی دے رہا ہے۔