’ایرانی وفد کے اسلام آباد جانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا‘

Wait 5 sec.

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کے اسلام آباد جانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔ترجمان کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی، ایرانی جہاز پر قبضے اور ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت تشویش ہے ہم نیک نیتی اور سنجیدگی سے مذاکرات میں گئے لیکن امریکی حکام نے غیرسنجیدگی ظاہر کی۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی حکام مسلسل اپنا مؤقف بدل رہے ہیں اور جنگی جرائم کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، مذاکرات کی میز پر واپسی کےلیے اپنی شرائط سے متعلق بات چیت جاری ہے۔پاکستانوزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے وفد کی تصدیق سے متعلق ایران کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے پاکستان بطور ثالث ایرانیوں کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔وزیر اطلاعات کے مطابق جنگ بندی 22 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4بجکر 50 منٹ پر ختم ہو گی، ایران کا 2 ہفتے کی جنگ بندی کے خاتمے سے قبل مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو قائل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کیں اور یہ کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب امریکی خبر ایجنسی نے دو علاقائی عہدیداروں سے متعلق ایران امریکا مذاکرات سے متعلق بتایا کہ امریکا اور ایران نے اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا عندیہ ہے اور دونوں ممالک نے پاکستانی ثالثوں کو کل اسلام آباد آنےسے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔