ایران نے دشمن کیلیے نئے سرپرائز تیار کر لیے: ایرانی میڈیا

Wait 5 sec.

تہران (21 اپریل 2026): عارضی جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے اور جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں ایران نے دشمن (امریکا اور اسرائیل) کیلیے نئے سرپرائز تیار کر لیے۔ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ایسے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کی ممکنہ جارحانہ جنگ کے دوبارہ آغاز کی صورت میں نئے اور حیران کن اقدامات تیار کر لیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، امریکا کے غیر ضروری مطالبات اور ایران کی بحری ناکہ بندی کے اعلان نے مذاکرات کی راہ روک دی ہے، ایسے میں ایران جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے امکان کیلیے مکمل طور پر تیار ہے۔یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑے معاہدے کیساتھ ختم ہو جائے گا: ٹرمپگزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایران جنگ دوبارہ شروع ہونے کا امکان دیکھا رہا ہے اور اسی بنیاد پر اس نے مخصوص عسکری نقل و حرکت کی ہے جبکہ اس مقصد کیلیے اہداف کی ایک نئی فہرست بھی تیار کر لی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ جنگ کے پہلے ہی لمحات سے امریکیوں اور اسرائیلیوں کیلیے ’’دوسری جہنم‘‘ بنانے کیلیے تیار ہے۔