امریکا نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی توبھرپور جواب دیا جائے گا ، اسماعیل بقائی

Wait 5 sec.

تہران : ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا پہرہ دار ایران ہی ہے، امریکا نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی جہازوں کی گزرگاہ ایران نے متعین کر دی ہے اور تمام تجارتی کشتیاں ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کوآرڈینیشن سے مقررہ راستے پر گامزن ہیں۔ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے لیے ایران نے مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے تھے اور گزشتہ رات ہونے والی جنگ بندی دراصل ایران کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے بحری صورتحال پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرائط کی خلاف ورزی: ایران کا دریائی محاصرہ کرنا جنگ بندی کی شرائط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا ، ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی انتہائی قدم سے گریز نہیں کرے گا۔اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کا اصل پہرہ دار صرف ایران ہے اور خطے کی سمندری حدود کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ایران کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام بین الاقوامی تجارتی آمد و رفت کو ایرانی سیکیورٹی فورسز کے طے کردہ ضوابط کے تحت ہی کام کرنا ہوگا۔