جاپان میں 5 شدت کا زلزلہ، عوام خوفزدہ

Wait 5 sec.

ٹوکیو: جاپان کیناگانو پریفیکچر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 بتائی گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے بتایاکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 20 منٹ پر آیا۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی جاپان کے مشرقی علاقے میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا تھا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کی صبح 10 بج کر 6 منٹ پر ایباراکی پریفیکچر میں محسوس کئے گئے۔انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی وارننگ جاریزلزلے کی شدت جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 5 تھی جو قریبی توچیگی پریفیکچر میں 7 تھی۔ وسطی ٹوکیو میں زلزلے کی شدت کی پیمائش 3 تھی۔