نئی دہلی(18 اپریل 2026): سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مشابہہ شخص کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک خاتون سے چہرے کا مساج کروا رہے ہیں۔اس مختصر ویڈیو کلپ کو مختلف پلیٹ فارمز پر گمراہ کن کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا گیا، جس سے صارفین میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص واقعی نریندر مودی ہے۔اس ویڈیو کو پھیلانے میں بعض معروف شخصیات اور سماجی کارکنوں نے بھی حصہ لیا، جن میں بھارتی پروفیسر مدھو کشور بھی شامل ہیں جنہوں نے اس کلپ کو اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔تاہم فیکٹ چیک سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص وزیراعظم مودی نہیں بلکہ ان سے مشابہت رکھنے والا ایک عام شہری ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت انسٹاگرام انفلوئنسر "پردیپ کور ڈھلوں” کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے یہ ویڈیو اپنے شوہر کے ساتھ بنائی تھی۔خاتون نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو میں ان کے شوہر موجود ہیں اور اسے محض تفریحی مقصد کے لیے بنایا گیا تھا، جسے اب غلط رنگ دے کر وائرل کیا جا رہا ہے۔The viral claim that @narendramodi is seen getting a massage by a woman in this video is false. The clip was originally shared on Facebook by a woman named Pradeep Kaur. The man seen in the viral video is Jaspal Singh Sarai, who is Pradeep Kaur’s husband. pic.twitter.com/0LDyl7gobM— Only Fact (@OnlyFactIndia) April 18, 2026