امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کیساتھ معاہدے کے قریب ہیں ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ہفتے ہو سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیساتھ اس وقت اچھے تعلقات ہیں ہم دیکھیں گے ایران میں قیادت تبدیل ہوچکی ان کے پاس اچھا موقع ہے ہمیں ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت نہیں ہوسکتی ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے اور یہ اچھی بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ ڈیل ہونے پر اسلام آباد جا سکتا ہوں ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار زبردست ہے، مذاکرات کےلئے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست کام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران پہلے جن باتوں پر تیار نہیں تھا اب تیار ہے یقینی بنائیں گے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں میرے خیال میں کچھ چیزیں تیزی سے ہوں گی، ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہو چکا ہے۔