تل ابیب (16 اپریل 2026): اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے دوران تمام اہداف کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے تمام اسٹریٹجک اہداف اور صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم دوبارہ کارروائی کریں گے۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو کسی بھی ملک کو دھمکانے کا کوئی حق نہیں، صدر برازیلاسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران اس وقت ایک تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے، وہ استحکام اور تعمیر نو کا راستہ اختیار کرے ورنہ اسے ایسے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا جو تباہی کی طرف جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک راستہ دہشتگردی اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کو ترک کرنے اور استحکام و تعمیر نو کے مستقبل کو منتخب کرنے کا ہے جیسا کہ امریکا نے تجویز کیا ہے، دوسرا راستہ اس کھائی کی طرف جاتا ہے جہاں سے ایرانی حکومت کبھی باہر نہیں نکل سکے گی۔