آئی پی ایل 2026: ممبئی کو ملی لگاتار چوتھی شکست، 7 وکٹ سے جیت کے بعد پنجاب پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست

Wait 5 sec.

ایک طرف ممبئی انڈینز کی شکست کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دوسری طرف پنجاب کنگز کو جیسے جیتنے کی عادت سی ہو گئی ہے۔ ’آئی پی ایل 2026‘کے 24ویں میچ میں پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو یکطرفہ انداز میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ممبئی کی ٹیم 195 رن کا بڑا اسکور بنانے کے باوجود میچ ہار گئی۔ ممبئی کے لیے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے 60 گیندوں میں 112 رن بنائے، لیکن ان کی یہ سنچری رائیگاں گئی۔ پنجاب کو پربھ سمرن سنگھ نے اپنے بلے اور عرشدیپ سنگھ نے اپنی گیند سے جیت دلائی۔ کپتان شریئس ایر نے بھی شاندار نصف سنچری بنائی۔ ایئر نے 35 گیندوں میں 66 رنوں کی اننگ کھیلی۔The winning momentum refuses to stop ️A flawless record remains perfectly intact ️Punjab Kings conquer the Wankhede to climb up to the top spot in the table! ❤️Updates ▶️ https://t.co/Fn2dxJ429j#TATAIPL | #KhelBindaas | #MIvPBKS | @PunjabKingsIPL pic.twitter.com/LUuZx5nlbf— IndianPremierLeague (@IPL) April 16, 2026ممبئی پر دھماکہ خیز جیت کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں نمبر 1 پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ اس ٹیم نے 5 میں سے 4 میچ جیت لیے ہیں اور ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔ اس وقت پنجاب کے سب سے زیادہ 9 پوائنٹس ہیں۔ یہ ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔ دوسری طرف ممبئی نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا لیکن اب یہ ٹیم مسلسل 4 میچ ہار چکی ہے۔شریئس ایر نے آج ٹاس جیت کر ممبئی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ممبئی انڈینز کی شروعات خراب رہی۔ ریکلٹن محج 2 اور سوریہ کمار یادو صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ دونوں وکٹیں عرشدیپ سنگھ نے حاصل کیں۔ اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور نمن دھیر نے سنچری شراکت داری کر کے پنجاب کو زبردست جواب دیا۔ نمن دھیر نے 31 گیندوں میں 50 رن بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار سنچری بنائی اور 60 گیندوں میں 112 رن اسکور کیے۔ ان دونوں ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو چھوڑ دیا جائے تو ممبئی کا مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔ کپتان ہاردک پانڈیا 12 گیندوں میں 14 رن ہی بنا سکے۔ ردرفورڈ نے 1 رن بنایا جبکہ تلک ورما 8 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ممبئی کی ٹیم 215 رنوں تک پہنچ جائے گی، لیکن اس کا اسکور 195 رن پر ہی رک گیا۔The early strikes that laid the foundation for another win Arshdeep Singh is the Player of the Match tonight WATCH HIS SPELL ▶️ https://t.co/WAlbNiDMkK#TATAIPL | #KhelBindaas | #MIvPBKS | @PunjabKingsIPL | @arshdeepsinghh pic.twitter.com/batRNFCMUQ— IndianPremierLeague (@IPL) April 16, 2026پنجاب کے سامنے 196 رنوں کا بڑا ہدف تھا اور ٹیم کو سلامی بلے باز پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ نے تیز شروعات دی۔ اگرچہ پریانش آریہ 9 گیندوں میں 15 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد پربھ سمرن سنگھ نے 39 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 80 رن بنا کر ممبئی کو میچ سے باہر کر دیا۔ ان کے ساتھ کپتان شریئس ایر نے 35 گیندوں میں 66 رن بنائے۔ دونوں کے درمیان سنچری شراکت داری ہوئی۔ پربھ سمرن اور شریئس کے سامنے ممبئی کے گیندباز مکمل طور پر ناکام نظر آئے۔ دیپک چاہر، جسپریت بمراہ اور پانڈیا کو ایک بھی وکٹ حاصل نہ ہو سکی۔ غضنفر نے 2 اور شاردُل نے ایک وکٹ حاصل کی۔