کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث گینگ کو 10 سال قید کی سزا

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویت کی فوجداری عدالت نے کرپٹو کرنسی اور سونے کی تجارت کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے ایک منظم گینگ کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 57 ہزار کویتی دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزمان نے ایک ریٹائرڈ کویتی شہری کو اپنا شکار بنایا۔ جعل سازوں نے سوشل میڈیا پر ایک پرکشش اشتہار کے ذریعے کرپٹو کرنسی اور سونے میں سرمایہ کاری پر تیز ترین منافع کا جھانسہ دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ شہری بھاری منافع کی امید میں ملزمان کی باتوں میں آ گیا اور اس نے بینک سے قرض لے کر رقم ملزمان کے حوالے کر دی۔رقم منتقل کرنے کے بعد جب متاثرہ شخص نے منافع یا اپنی اصل رقم کے بارے میں پوچھا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ ایک بڑے فراڈ کا شکار ہو چکا ہے۔ حقیقت میں ملزمان نے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی تھی بلکہ وہ رقم لے کر غائب ہونے کے چکر میں تھے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے ارکان کو گرفتار کیا اور تحقیقات کے بعد معاملہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سخت قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی۔کویت کی شہریت کے قوانین میں اہم ترامیم!حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر ”راتوں رات امیر بنانے” والے اشتہارات سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی غیر تصدیق شدہ پلیٹ فارم پر اپنی جمع پونجی لگانے سے گریز کریں۔