سعودی عرب کا سوڈان کے لیے 145 ملین ڈالر امداد کا اعلان

Wait 5 sec.

برلن: سعودی عرب نے سوڈان کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے 145 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر عبدالکریم الخریجی نے سوڈان کے حوالے سے برلن کانفرنس میں شرکت کے کے موقع پر کیا۔رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ سوڈان میں استحکام، فوری جنگ بندی، ریاستی اداروں کو تباہی سے بچانا، اس کے اتحاد، علاقائی سالمیت اور وسائل کا تحفظ مملکت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ بحران کے حل کے لیے سوڈانی قیادت سیاسی عمل کا آغاز کرے جو قومی اداروں کو مضبوط اور ملک کی خود مختاری کا احترام کرے۔سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مملکت 11 مئی 2023 میں جاری ہونے والے جدہ اعلامیے کی بنیاد پر سوڈان میں تنازعے کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کے نتیجے میں شہری اموات ہوئیں اور اب تک 11 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، سعودی عرب سوڈانی عوام کیلیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب رواں سال سوڈان میں انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی سپورٹ کے لیے 145 ملین ڈالر فراہم کرے گا، مملکت نے اپریل 2023 میں خانہ جنگی کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک تین ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتارعلاوہ ازیں، سعودی نائب وزیر خارجہ سے برلن میں سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی، قطر اور جرمنی کے وزرائے مملکت اور امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب اور افریقی امور نے ملاقاتیں کیں۔