خود کو مردہ ثابت کرنے کے لیے بدنام زمانہ کانسٹیبل نے شہری کو زندہ جلا دیا

Wait 5 sec.

لکھنؤ(17 اپریل 2026): بھارتی ریاست اتر پردیش میں جی آر پی پولیس نے ایک ماہ قبل پیش آنے والے لرزہ خیز قتل کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے ایک سابق پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں جی آر پی پولیس نے ایک ماہ قبل پیش آنے والے لرزہ خیز قتل کیس کا معمہ حل کرلیا، ملزم نے قانونی مقدمات سے بچنے کے لیے ایک نامعلوم شخص کو زندہ جلا کر خود کو ‘مردہ’ ثابت کرنے کا ڈرامہ رچا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 12 مارچ کو ہاتھرس روڈ ریلوے ہالٹ پر ایک بھکاری کی جلی ہوئی لاش ملی تھی۔ ملزم رام ویر سنگھ نے، جو کہ اتر پردیش پولیس کا برطرف کانسٹیبل ہے، مقتول کی لاش کے پاس اپنا شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ اشیاء چھوڑ دیں تاکہ پولیس اسے رام ویر کی لاش سمجھ کر فائل بند کر دے۔پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم رام ویر سنگھ ایک بدنام زمانہ مجرم ہے جس کے خلاف اغوا، قتل، ڈکیتی اور دھوکہ دہی جیسے سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ان ہی مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے اسے محکمہ پولیس سے برطرف کیا گیا تھا۔ ملزم نے ان تمام مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے ایک ایسے بے سہارا شخص کا انتخاب کیا جس کا کوئی والی وارث نہ تھا اور اسے زندہ جلا کر اپنی موت کا ڈھونگ رچایا۔اس واردات کے دوران ملزم خود بھی جھلس گیا تھا، تاہم پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ ملزم کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔