ہوانا: کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے مگر حملہ ہوا تو شدید ردعمل دیں گے۔تفصیلات کے مطابق کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے امریکہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوبا جنگ نہیں چاہتا، لیکن کسی بھی فوجی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔کیوبا کے صدر نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ اگر امریکہ نے کیوبا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، کیوبا کسی بھی سنگین خطرے اور فوجی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ "ہمارا فرض ہے کہ خطرات کو روکنے کی تیاری کریں، لیکن اگر جنگ ناگزیر ہوئی تو فتح ہماری ہی ہوگی۔”میگوئل ڈیاز کینیل نے ملکی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا کیوبا ایک آزاد ملک ہے اور ہم کبھی بھی امریکہ کی کالونی بننا پسند نہیں کریں گے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک کیوبا کا انقلاب زندہ ہے، ہم دشمن کے سامنے نہیں جھکیں گے اور جیت ہماری ہوگی۔