مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس نے بھی حریف پارٹیوں کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور ریاست کی خستہ حالت کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ آج کانگریس نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی نعرے بہت اچھے دیتی ہے، خواب بھی اچھے دکھاتی ہے، لیکن جب کام کرنے کی بات ہوتی ہے تو وہ نظر نہیں آتی۔‘‘ یہ بیان ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے مغربی بنگال میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا ہے۔BJP नारे बहुत अच्छे देती है, सपने अच्छे दिखाती है, लेकिन जब काम करनी की बात होती है, तो वह नजर नहीं आती।BJP की कथनी और करनी में बहुत फर्क है। केंद्र में BJP की सरकार है, लेकिन इन्होंने बंगाल को कोई प्रोजेक्ट नहीं दिया। जो भी बंगाल में प्रोजेक्ट हैं, वे सब कांग्रेस ने दिए हैं।… pic.twitter.com/u0NygaptaA— Congress (@INCIndia) April 18, 2026سکھوندر سکھو نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے، لیکن انھوں نے مغربی بنگال کو کوئی پروجیکٹ نہیں دیا۔ جو بھی بنگال میں پروجیکٹ ہیں، وہ سب کانگریس نے دیے ہیں۔ اس لیے بی جے پی کو ووٹ دینا ریاست کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔‘‘ پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کانگریس امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، تاکہ ریاست کی ترقی ایک بار پھر شروع ہو سکے اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جا سکیں۔'मनरेगा योजना'- पूर्व प्रधानमंत्री मनमोहन सिंह जी और श्रीमती सोनिया गांधी जी की सोच थी।ये डिमांड ड्रिवेन योजना हुआ करती थी, लेकिन BJP सरकार ने इस योजना की आत्मा को खत्म कर दिया।मनरेगा योजना में ग्रामीण परिवारों को साल में 100 दिन के रोजगार की कानूनी गारंटी थी। मनरेगा में… pic.twitter.com/NE1S2OYaT6— Congress (@INCIndia) April 18, 2026سکھوندر سکھو نے منریگا منصوبہ کا ذکر بھی پریس کانفرنس کے دوران کیا اور بی جے پی حکومت پر اسے ختم کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’منریگا منصوبہ سابق وزیر اعظم آنجہانی منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی جی کی سوچ تھی۔ یہ ’ڈیمانڈ ڈرائیون‘ منصوبہ ہوا کرتا تھا، لیکن بی جے پی حکومت نے اس منصوبہ کی روح کو ختم کر دیا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’منریگا منصوبہ میں دیہی کنبوں کو سال میں 100 دن کے روزگار کی گارنٹی تھی۔ منریگا میں مغربی بنگال کے لاکھوں لوگ کام کرتے تھے۔‘‘ بی جے پی کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’گزشتہ کئی سالوں سے بی جے پی حکومت صرف عوام کا حق چھیننے کا کام کر رہی ہے۔ ترنمول کانگریس بھی بدعنوانی میں پیچھے نہیں ہے، وہ عام آدمی کا استحصال کر رہی ہے۔‘‘