ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں: ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (18 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، وہ 47 سالوں میں ہونے والے قتل کے جرائم سے نہیں بچ سکے گا۔وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کی تقریب کے دوران امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے، ہمیں دن کے آخر تک آبی گزرگاہ کی صورتحال پر معلومات حاصل ہوں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، ہم نے مذاکرات میں سخت مؤقف اختیار کیا، تہران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ہم اب بھی ایرانیوں سے بات کر رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر برازیلی صدر برہم، بڑا مطالبہ کر دیاانہوں نے ایرانی انقلابی گارڈ کی قدس فورس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلیمانی بہت سے امریکی فوجیوں کے معذور ہونے اور ہلاکتوں کا ذمہ دار تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم ہم نے ایران کا مقابلہ کرنے کیلیے 47 سال انتظار کیوں کیا؟ ایران 47 سالوں میں ہونے والے قتل کے جرائم سے نہیں بچ سکے گا۔قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی تحقیق سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ادویات پر مبنی طبی تحقیق اور علاج تک رسائی کیلیے اصلاحات کا اعلان کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد تک کمی ہوئی ہے، ایبوگین پر تحقیق کیلیے 50 ملین ڈالر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔