ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ امریکا کی نام نہاد بحری ناکہ بندی کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیاں تضادات کا مجموعہ ہیں ان کے ٹوئٹس کی کوئی حیثیت نہیں ایران کا جواب لفظوں میں نہیں عمل سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کے دوران تیل کی برآمدات میں 2 سے 3 گنا اضافہ ایران کی فتح کا ثبوت ہے۔محمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ کسی کی ہرزہ سرائی سے عظیم قوم کے وقار کو آنچ نہیں آسکتی۔یہ پڑھیں: ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا: ٹرمپاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، وہ 47 سالوں میں ہونے والے قتل کے جرائم سے نہیں بچ سکے گا۔وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کی تقریب کے دوران امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے، ہمیں دن کے آخر تک آبی گزرگاہ کی صورتحال پر معلومات حاصل ہوں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، ہم نے مذاکرات میں سخت مؤقف اختیار کیا، تہران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ہم اب بھی ایرانیوں سے بات کر رہے ہیں۔