بیروت (19 اپریل 2026): لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ ہمارے مزاحمت کار میدان جنگ میں موجود رہیں گے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے جنگ بندی کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائٹرز میدان میں موجود رہیں گے اسرائیلی خلاف ورزیوں کا جواب دیا جائے گا البتہ لبنانی ریاست کے ساتھ تعاون کیلیے تیار ہیں۔نعیم قاسم نے مزید کہا کہ قومی خود مختاری کے تحفظ اور فتنہ روکنے کیلیے نئے باب کا آغاز کریں گے، دشمن کی ہر اشتعال انگیزی پر نظر ہے مزاحمتی قوتیں دفاع کیلیے الرٹ ہیں، لبنان کے داخلی استحکام اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کی شدید بمباریاسرائیلی فوج نے آج لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے متعدد علاقوں پر شدید بمباری کی، خیام، بنت جبیل اور البیادہ پر حملے کیے گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر مزید بمباری سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہت ہو چکا! اب اسرائیل لبنان پر بمباری نہیں کرے گا‘۔اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل میں ہونے والی 10 روزہ جنگ بندی اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد اسرائیل کو لبنان پر بمباری سے منع کیا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اب لبنان پر بمباری نہیں کرے گا، امریکا نے اسرائیل پر بمباری کرنے پر پابندی لگا دی ہے اب بہت ہو چکا اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کا سلسلہ مزید جاری نہیں رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ایران سے الگ اور ’مناسب طریقے‘ سے نمٹے۔