آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنیوالے بھارتی جہازوں پر حملہ

Wait 5 sec.

(18 اپریل 2026): آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا جس کے بعد نئی دہلی نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ خام تیل لے جانے والے بھارتی پرچم بردار دو بحری جہازوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایرانی سفیر کو طلب کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی خارجہ سیکرٹری نے آج آبنائے ہرمز میں بھارتی پرچم والے دو جہازوں پر فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔یہ بھی پڑھیں: ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلانبھارت نے تجارتی جہاز رانی اور ملاحوں کی حفاظت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ایران نے اس سے قبل بھارت آنے والے کئی جہازوں کے محفوظ گزرنے میں سہولت فراہم کی تھی۔نئی دہلی نے تہران سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز سے بھارتی بحری جہازوں کے گزرنے کے عمل کو جلد از جلد بحال کرے۔