’میں دہلی میں آپ کا سپاہی ہوں، آپ کے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود رہوں گا‘، تمل ناڈو میں راہل گاندھی کا خطاب

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی اور آر ایس ایس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ رانی پیٹ اور تھرائیور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خود کو تمل ناڈو کے عوام کا ’سپاہی‘ قرار دیا اور کہا کہ دہلی میں وہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔"I am your soldier in Delhi. Whatever support or protection you need, I am there." Ranipet, Tamil Nadu pic.twitter.com/5ToOqw4iI9— Congress (@INCIndia) April 18, 2026رانی پیٹ میں خطاب کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بی جے پی تمل ناڈو کے تصور اور اس کی شناخت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن کسی بھی صورت میں بی جے پی اور آر ایس ایس ریاست میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت تمل ناڈو کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے اور ریاست کے فنڈز روک کر اسے کمزور بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تعلیم کے لیے مختص تقریباً 2000 کروڑ روپے روک لیے گئے ہیں، مدورائی میں ایمس منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور میٹرو کے لیے مرکزی مدد بھی سست کر دی گئی ہے۔The BJP is undermining Tamil Nadu by withholding its funds.BJP has held back ₹2,000 crore fund meant for education, delayed the AIIMS in Madurai, and slowed central support for the metro.Through these actions, it seeks to weaken the people of Tamil Nadu.: LoP Shri… pic.twitter.com/YVG3vFoPjZ— Congress (@INCIndia) April 18, 2026راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں تمل ناڈو کے عوام کے ساتھ اپنے خاندانی تعلق کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی دادی اور والد کے لیے عوام کی محبت آج بھی یاد ہے اور یہی رشتہ آج بھی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں دہلی میں آپ کا سپاہی ہوں، آپ کو جو بھی مدد یا تحفظ درکار ہو، میں حاضر ہوں۔ آپ صرف مجھے بتائیں کہ مجھے کیا کرنا ہے۔‘‘ پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ دباؤ میں نظر آتے ہیں اور اپوزیشن کا سامنا کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے ایسے معاہدے کیے ہیں جن سے ملک کی توانائی سلامتی، ڈاٹا اور کسانوں کے مفادات متاثر ہوئے ہیں اور آج ان کے فیصلے بیرونی دباؤ سے متاثر ہو رہے ہیں۔I remember the love and affection you showed my grandmother and my father. This is the bond my family shares with the people of Tamil Nadu, and you have always supported me.I want you to know that I am your soldier in Delhi. Whatever support or protection you need, I am there.… pic.twitter.com/AMFfaF01h2— Congress (@INCIndia) April 18, 2026کانگریس رکن پارلیمنٹ نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’نریندر مودی تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو کنٹرول نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ایک خود مختار لیڈر ہیں، اسی لیے انہیں ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں ڈی ایم کے-کانگریس اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا اور بی جے پی قیادت کو ریاست کے عوام کی طاقت کا اندازہ ہو جائے گا۔The leaders of the AIADMK have all been compromised due to their corruption.The ED, the CBI, and the Income Tax Department have been used against them, and their corruption is their biggest disadvantage.: LoP Shri @RahulGandhi Thuraiyur, Tamil Nadu pic.twitter.com/8NE7FGS0Iu— Congress (@INCIndia) April 18, 2026تھرائیور میں خطاب کے دوران بھی راہل گاندھی نے بی جے پی کو نشانے پر لیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بی جے پی ملک میں نفرت اور عدم مساوات کو فروغ دے رہی ہے اور چند بڑی کمپنیوں کے سہارے اپنی انتخابی مشین چلا رہی ہے۔ تمل ناڈو کی سماجی انصاف کی روایت بی جے پی کو سب سے زیادہ کھٹکتی ہے کیونکہ یہ ریاست مساوات اور انصاف کے راستے پر گامزن ہے، خاص طور پر نچلی ذاتوں کے لیے۔‘‘ انہوں نے اے آئی اے ڈی ایم کے قیادت پر بھی حملہ کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’بدعنوانی کے باعث ان کے لیڈران کمزور ہو چکے ہیں۔ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسے ادارے ان کے خلاف استعمال ہوئے ہیں، جس سے ان کی سیاسی پوزیشن مزید متاثر ہوئی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ ’’کانگریس پارٹی کا ماننا ہے تمل ناڈو پر حکومت صرف تمل عوام کا حق ہے اور اسے کبھی بھی دہلی سے چلنے والی کسی ’پراکسی حکومت‘ کے حوالے نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘