شکریہ عظیم وزیر اعظم اور عظیم فیلڈ مارشل، آپ دونوں شاندار لوگ ہیں، شکریہ پاکستان: ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (17 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر آبنائے ہرمز مکمل کھلنے کے بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کیلیے خصوصی پیغام جاری کیا۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے باوجود ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلانامریکی صدر نے لکھا: ’شکریہ عظیم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، شکریہ عظیم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، آپ دونوں شاندار لوگ ہیں۔ ٓج دنیا کیلیے عظیم اور یادگار دن ہے‘۔