امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکی مدد سے سمندری بارودی سرنگیں صاف کر رہا ہے۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا میں اپ ڈیٹ کیا کہ ایران نے، امریکا کی مدد سے، تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں، یا ہٹا رہا ہے!”۔ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے اسے کاغذی شیر قرار دیا اور کہا کہ آبنائے ہرمز معاملہ ختم ہو چکا اب نیٹو کی کال آئی، نیٹو نے کہا آپ کو کچھ مدد کی ضرورت ہے؟ نیٹو کو کہا اگر تیل بھرنے کیلئے جہاز لانے ہیں تو آئیں ورنہ دور رہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کاغذی شیر ہے ضرورت پڑنے پر بےکار ثابت ہوا، امریکا کی مدد سے ایران تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا رہا ہے، بہادری سے مدد کرنے پر سعودی عرب، یواےای اور قطر کا شکریہ۔۔ایران نے آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا اعلان کر دیاایران کی جانب سے آبی گزر گاہ کھولنے کے اعلان کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں لکھا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ایران (ہرمز) مکمل طور پر کھلا ہے اور مکمل آمد و رفت کیلیے تیار ہے۔امریکی صدر نے آخر میں لکھا: ’ایران کا شکریہ!‘۔کچھ دیر بعد ایک اور ٹروتھ سوشل پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور جہاز رانی کیلیے تیار ہے، تہران کے خلاف بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی، یہ تب تک رہے گی جب تک ایران سے معاملات 100 فیصد نہیں ہو جاتے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل بہت تیزی سے آگے بڑھے گا، مذاکرات کے زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔