لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے جڑے تینوں بلوں پر ووٹنگ ہوئی، جس کے پہلے راؤنڈ میں مجموعی طور پر 489 ووٹ پڑے۔ بل کی حمایت میں 278 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ خلاف میں 211 ووٹ پڑے۔ بل کو منظوری کے لیے دو تہائی ووٹ کی ضرورت تھی، جو کہ 326 ہوتی ہے۔ مودی حکومت اس نمبر سے بہت پیچھے رہ گئی، جو کہ مودی حکومت کے لیے ایک شدید جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔