مارکیٹوں سے ہزاروں ’بے بی فوڈ جارز‘ کیوں واپس منگوا لیے گئے؟

Wait 5 sec.

جنیوا : آسٹریا میں حفاظتی نکتہ نظر کے تحت 1ہزار سے زائد سپر مارکیٹوں سے ہپ نامی کمپنی کے تیارکردہ بچوں کے کھانے کے برتن (بے بی فوڈ جارز) کی پوری کھیپ واپس منگوائی جارہی ہے۔کمپنی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ ہپ کے “ویجیٹیبل کیرٹ ود پوٹیٹو” جارز میں ممکنہ طور پر کوئی خطرناک مادہ شامل کردیا گیا ہو۔اس حوالے سے ایس پی اے آر سپر مارکیٹ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ وسیع پیمانے پر بے بی فوڈ جارز کی واپسی احتیاطی اقدام کے طور پر کی جا رہی ہے، جس کا اطلاق آسٹریا میں کمپنی کے تقریباً 1500 اسٹورز پر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں موجود آؤٹ لیٹس اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔ہپ کمپنی کے ترجمان کے مطابق موجودہ معلومات کی بنیاد پر یہ سنگین صورتحال بیرونی مجرمانہ مداخلت کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، جس کا تعلق ایس پی اے آر آسٹریا کے ڈسٹری بیوشن چینل سے ہے، جبکہ کمپنی کی پیداوار اور معیار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ایس پی اے آر اور ہپ کمپنی کے ترجمان نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس پی اے آر آسٹریا سے خریدے گئے ان بے بی فوڈ جارز کا استعمال نہ کریں اور انہیں واپس کرکے اسٹور سے اپنی رقم واپس وصول کریں۔دوسری جانب آسٹریا کے علاقے برگن لینڈ میں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم پولیس نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی جوابی تبصرہ نہیں کیا ہے۔