ٹائٹینک حادثے میں استعمال شدہ لائف جیکٹ کی تاریخی نیلامی

Wait 5 sec.

115سال قبل خوفناک حادثے میں تباہ ہونے والے تاریخی بحری جہاز ٹائٹینک کے ڈوبنے کے دوران زندہ بچ جانے والے مسافر کی لائف جیکٹ حیران کن قیمت پر نیلام کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ڈیویزز میں ہونے والی نیلامی میں مذکورہ لائف جیکٹ حیران کن طور پر 6 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ یعنی 9لاکھ 6 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی، یہ قیمت ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔یہ لائف جیکٹ پہلی کلاس کی مسافر لورا میبل فرانساتیلی نے 1912 میں ٹائٹینک کے ڈوبنے کے وقت استعمال کی تھی اور یہ اپنی نوعیت کی انتہائی نایاب اشیاء میں شمار ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک اس قسم کی بہت ہی کم لائف جیکٹس ہیں جو نیلامی کے لیے پیش کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اسی نیلامی میں ایک اور تاریخی شے، ٹائٹینک کی لائف بوٹ کی نشست کا کشن بھی تقریباً 5 لاکھ 27ہزار ڈالر میں فروخت ہوا، یہ چیز امریکہ کی ٹائٹینک میوزیم کے مالکان نے خریدی۔نیلام گھر کے مطابق یہ بلند قیمتیں ٹائٹینک حادثے اور اس سے جڑی تاریخ میں لوگوں کی مسلسل دلچسپی اور متاثرہ افراد کے احترام کی عکاسی کرتی ہیں۔یاد رہے کہ ٹائٹینک 15 اپریل 1912ء کو اپنے پہلے ہی سفر کے دوران شمالی بحر اوقیانوس میں ایک آئس برگ (برفانی تودے) سے ٹکرا کر ڈوب گیا، جس میں 1ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔یہ حادثہ 2 ہزار224 مسافروں اور عملے میں سے تقریباً 1ہزار496 کی موت کا باعث بنا، جسے بحری تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔نیلامی میں دیگر اہم اشیاء بھی مہنگے داموں فروخت ہوئیں جن میں ایک امیر تاجر کی گھڑی، جو جہاز کے ڈوبنے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا جو 1 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئی، جبکہ ایک لائف بوٹ سیٹ کشن جس پر اصل وائٹ اسٹار برجی پلیٹ لگی ہوئی تھی وہ 3 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں بکا۔یہ کشن بعد ازاں امریکا کی ریاست ٹینیسی کے شہر پیجن فورج اور مسوری کے شہر برینسن میں قائم ٹائٹینک میوزیم اٹریکشن نے خریدا، جہاں اسے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ تصاویر: دنیا بھر میں افسانوی شہرت کا حامل بحری جہاز ٹائٹینک اپنی شناخت کھونے لگا