فرانس کے صدر میکرون کا امریکا سے بڑا مطالبہ

Wait 5 sec.

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کم کرے۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ تنازع کو صرف سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے، سب کو پرامن رہنے کی ضرورت ہے، آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ کا نشانہ خاص طور پر فرانس نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے مطابق وہ صرف انتباہی فائر تھے اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا ہے۔یہ پڑھیں: آبنائےہرمز بغیر کسی شرط اور کنٹرول یا ٹول ٹیکس کھولا جائے، میکروناس سے قبل میکرون نے بتایا تھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ٹرمپ سے گفتگو کی جس میں اسلام آبادمذاکرات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے اور مزید کشیدگی سے بچنے پر زور دیا۔فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ انتہائی اہم ہے کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی شرط اور کنٹرول یا ٹول ٹیکس کھولا جائے جب کہ مذاکرات کو جلد دوبارہ شروع ہونا چاہیے جس میں اسٹیک ہولڈرز کی حمایت شامل ہو۔میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اور برطانیہ جمعہ کو پیرس میں ایک کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گے جس میں ممالک کو شامل کیا جائے گا جو سیکیورٹی صورتحال میں بہتری چاہتے ہیں ہمارا مقصد ہے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئے اور آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی آزادی ہو۔