شادی میں رس گلے مانگنے پر کیٹرنگ والے نے بچے کو تندور میں ڈال دیا

Wait 5 sec.

اترپردیش: بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، جب ایک سفاک شخص نے رس گلے مانگنے پر بچے کو تندور میں پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ اترپردیش میں پیش آیا جہاں کا رہائشی 11 سالہ چمن والدہ کے انتقال کے بعد سے اپنی نانی کے ساتھ رہائش پذیر تھا، معصوم بچہ چمن اپنی نانی کے ساتھ کسی رشتے دار کی شادی میں گیا تھا جہاں وہ کھانے پکنے والے حصے میں چلا گیا اور رسہ گلے لینے لگا جس پر کیٹرنگ والا بچے پر آگ بگولہ ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوسری بار رس گلہ لینے پر موقع پر موجود کیٹرنگ ٹھیکیدار ناراض ہو گیا، ملزم نے پہلے بچے کو پکڑ کر ڈرایا پھر اسے اٹھا کر جلتے ہوئے تندور کے قریب لے گیا جس دوران بچہ توازن کھو بیٹھا اور تندور میں گر گیا۔رپورٹس کے مطابق بچے کے رونے کی آواز سن کر موقع پر موجود لوگ فوری تندور کے پاس جمع ہوئے اور بچے کو تندور سے باہر نکالا جس سے بچے کا چہرہ اور کمر شدید جھلس چکی تھی۔شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرارمعصوم بچے کو فوری طور پر علاج کے لیے ایودھیا میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر اسے لکھنؤ میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فوری فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔