’ہندوستان بھولتا نہیں ہے، انصاف مل گیا‘، پہلگام حملہ کے ایک سال مکمل ہونے پر ہندوستانی فوج کا پیغام

Wait 5 sec.

22 اپریل کو پہلگام حملہ کے ایک سال مکمل ہونے والے ہیں۔ 22 اپریل 2025 صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک چیخ ہے جس نے ہندوستان کے کلیجے کو چیر کر رکھ دیا تھا۔ ایک ایسا زخم جسے وقت کی کوئی بھی پٹی شاید کبھی بھر نہیں پائے گی۔ پہلگام کی وادیوں میں اس دن سکون نہیں، ماتم پسرا تھا۔ بزدل دہشت گردوں کے اس حملہ نے 26 زندگیاں ختم کر دیں۔ کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔’آپریشن سندور‘ کے دوران پاکستان کی شکست کا ایک اور ثبوت ملا، ڈَل جھیل سے برآمد ہوا میزائل کا ٹکڑاپہلگام حملہ کی پہلی برسی سے ٹھیک ایک روز قبل ہندوستانی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کر ایک واضح پیغام دیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جب انسانیت کی حدیں لانگھی جاتی ہیں، تو جواب نتیجہ خیز ہوتا ہے۔ ہندوستان بھولتا نہیں ہے۔ انصاف مل گیا ہے۔ ہندوستان متحد ہے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ بیسرن کی خوبصورت وادیاں اس دن اچانک چیخوں اور بارود کےد ھوئیں سے بھر گئی تھیں، جب 22 اپریل 2025 کو دہشت گردوں کی گولیاں کسی مذہب یا چہرے کو نہیں دیکھ رہی تھیں، وہ صرف موت تقسیم کر رہی تھیں۔ پہلگام، جسے دنیا ’منی سوئٹزرلینڈ‘ کے نام سے جانتی ہے، اس دن وہاں موت کا خوفناک منظر تھا۔ موت سایہ کی طرح پیچھا کر رہی تھی۔ دہشت گردوں نے سیاحوں کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں 26 بے قصوروں کی موت ہو گئی۔ دل دہلا دینے والے اس واقعہ نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ کئی کنبے اس دن اجڑ گئے، جس کے نشانات آج بھی باقی ہیں۔When boundaries of humanity are crossed, the response is decisive. Justice is Served.India Stands United.#SindoorAnniversary #JusticeEndures #NationFirst pic.twitter.com/rtgYu9Hg11— ADG PI - INDIAN ARMY (@adgpi) April 21, 2026وہ خوفناک منظر کئی لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ کسی کے شوہر کی موت ہوئی، تو کسی نے اپنے چشم و چراغ کو آنکھوں سے مرتے ہوئے دیکھا۔ آج بھی اس منظر کو یاد کر روح کانپ جاتی ہے۔ حملہ کے کچھ دن بعد ہندوستان نے ’آپریشن سندور‘ چلایا اور 7-6 مئی کو پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کئی دہشت گرد ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا۔ یہ کارروائی 26-22 اپریل 2025 کے درمیان پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے جواب میں کی گئی، جس میں 26 شہریوں کی جان گئی تھی۔