روس جانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

Wait 5 sec.

ماسکو: روس نے اپنی ”امپیٹریشن” (Impatriation) اسکیم کے تحت غیر ملکی ہنر مندوں کو شہریت اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک نئے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر سے باصلاحیت اور ہنرمند افراد کو روس کی جانب راغب کرنا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پروگرام ان غیر ملکیوں کے لیے ہے جو مطلوبہ پیشہ ورانہ مہارت رکھتے ہیں اور مستقل طور پر روس منتقل ہونے کے خواہشمند ہیں۔درخواست گزاروں کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ روایتی روسی اقدار کے احترام کا مظاہرہ بھی کریں۔درخواست دینے کا طریقہ کار: امیدواروں کو ایک منظم آن لائن عمل سے گزرنا ہوگا جس میں درج ذیل دستاویزات درکار ہوں گی:جامع سی وی جس میں تمام تفصیلات درج کی گئی ہوںتعلیمی اسناد، پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹس۔دستاویزات جمع کروانے کے بعد حکام امیدواروں کے پیشہ ورانہ پس منظر کا جائزہ لیں گے، جس کے بعد ایک آن لائن انٹرویو کا انعقاد کیا جائے گا، درخواست پر حتمی فیصلے کے لیے زیادہ سے زیادہ 125 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق وہ افراد جنہیں ”امپیٹریٹ” (Impatriate) کا درجہ دے دیا جائے گا، انہیں مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی:ویزہ کے حصول میں مکمل معاونت اور رہائش کی فراہمی اور سماجی ہم آہنگی میں مدد، اس کے علاوہ ہر کامیاب امیدوار کی مدد کے لیے ایک پرسنل مینیجر کا تقرر کیا جائے گا جو انتظامی امور میں رہنمائی کرے گا۔وہ افراد جن کی درخواست مسترد کر دی جائے گی، وہ سیاحتی ویزہ یا (HQS) کے زمرے میں دوبارہ اپلائی کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس مخصوص پروگرام کے لیے ایک سال بعد ہی دوبارہ درخواست دی جا سکے گی۔قطر کا ‘آن ارائیول ویزا’ ! پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئییہ منصوبہ روس کی اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ عالمی ٹیلنٹ کو ملک میں لا کر اپنی معیشت اور ہنرمندی کے شعبوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔